اہم خبریںبلوچستان

ڈیرہ اللہ یار میں یوٹیلٹی اسٹورز کی خوردونوش اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ڈیرہ اللہ یارر: ڈیرہ اللہ یار میں یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹا اور گھی ناپید اوپن مارکیٹ کی طرح یوٹیلٹی اسٹورز کے خوردونوش اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے روز بروز بڑھتی مہنگائی نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کردیا ہے شہر بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا اور گھی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے عوام اوپن مارکیٹ میں آٹا اور گھی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ دیہاڑی دار طبقہ روزمرہ کے اشیا کی قیمتوں میں دن بدن اضافے کے باعث شدید پریشانی سے دوچار ہے ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر نے یوٹیلٹی اسٹورز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب خوردونوش کے اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا یوٹیلٹی اسٹورز پر چاول فی کلو 74 روپے سے بڑھ کر 86 روپے فی کلو دالیں چینی کنگ آئل چائے و دیگر چیزوں کی قیمتوں میں بھی 10 سے 15 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے یوٹیلٹی اسٹورز کو اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے نرخ نامے موصول ہوتے ہی نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا ہے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا خوردونوش کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام نے مہنگائی کے مارے دونوں ہاتھ سر پر رکھ لیے ہیں اور تبدیلی سرکار سے چوروں لٹیروں کا پیچھا کرنے کے بجائے مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button