اہم خبریںبین الاقوامی

ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 48ہزار ڈالرز، 76لاکھ پاکستانی روپے سے حد عبور کرگئی

واشنگٹن:  ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والے بٹ کوائن کی قیمت 48 ہزار ڈالرز (76لاکھ 34ہزار پاکستانی روپے) سے زائدکی حد کو عبور کرگئی ہے، ماسٹر کارڈ، بینک آف نیویارک اور ٹویٹر کی جانب سے بٹ کوائن سے ادائیگی کو سپورٹ کرنے پر غور کیا جارہا ہے،اس کے بعد 11فروری کو بٹ کوائن کی قدر 7.4فیصد اضافے سے 48 ہزار 364ڈالرز تک پہنچ گئی،کچھ ماہرین کے خیال میں بٹ کوائن سونے کا متبادل بھی ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ پے پال جیسی بڑی کمپنیوں کی جانب سے اسے قبول کیا جارہا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق ماسٹر کارڈ کے ڈیجیٹل ایسٹ اینڈ بلاک چین کے نائب صدر راج داھمودرھن نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے رواں سال مخصوص ڈیجیٹل کرنسیوں کی سپورٹ کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ اس سپورٹ میں صارفین کے تحفظ کا خیال رکھا جائے گا جس میں پرائیویسی اور کنزیومر انفارمیشن کی سخت نگرانی ہوگی، یہ بالکل اسی سطح کی سیکیورٹی ہوگی جیسی لوگ کریڈٹ کارڈز میں توقع رکھتے ہیں، ماسٹر کارڈ نئی ڈیجیٹل کرنسیوں کو متعارف کروانے کے اپنے منصوبے کے حوالے سے دنیا بھر کے مرکزی بینکوں سے متحرک انداز سے رابطے میں ہے،دوسری جانب بینک آف انگلینڈ میلون کارپوریشن نے 11فروری کو بتایا کہ وہ مخصوص صارفین کے لیے بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیز کو رکھنے، ٹرانسفر اور اجرا کی سروس متعارف کروانے پر غور کررہی ہے،2017میں اس کرنسی کی قدر میں 900فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا تھا اور وہ 20ہزار ڈالرز کے قریب پہنچ گئی تھی، مگر اس موقع پر مالیاتی ماہرین نے انتباہ کیا تھا کہ یہ قیمت بہت تیزی سے نیچے جا سکتی ہے،پھر ایسا ہوا اور فروری 2018میں قیمت 7ہزار ڈالرز سے بھی نیچے چلی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button