اہم خبریںپاکستان

ملک بھر میں 27 ہزار ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن، 77 فیصد کا تعلق سندھ سے

اسلام آباد : ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 27 ہزار ہیلتھ ورکرز کو کووِڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہے ایسے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے دیگر ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگوانے کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک ویڈیو جاری کی۔

اس میں تعداد 77 فیصد ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے جنہیں ویکسین لگائی جاچکی ہے، علاوہ  ازیں این سی او سی کے ویکسین نَرو سینٹر نے ویکسین لگانے کے عمل میں خلاف ورزیوں اور بے ظابطگیوں کی بھی نشاندہی کی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2 فروری کو ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا تھا جس کے بعد ملک بھر کے ہسپتالوں میں قائم 582 ویکسینیشن سینٹر برائے بالغان کے ذریعےویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق حفاطتی ٹیکوں کے عمل کا آغاز ہونے کے بعد سے اب تک 27 ہزار 228 ہیلتھ ورکرز کو ویکسینیٹ کیا جاچکا ہے اس میں سندھ میں 21 ہزار 121 ہیلتھ ورکرز، پنجاب میں 4 ہزار 458، خیبرپختونخوا میں 691، اسلام آباد میں 274، آزاد کشمیر میں 239، گلگت بلتستان میں 312 اور بلوچستان میں 133 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔

این سی او سی نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں ویکسین لگوانے والے ہیلتھ ورکرز دیگر ہیلتھ ورکرز پر ویکسین لگوانے کے لیے زور دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں بلوچستان سے ڈاکٹر آفتاب کاکڑ بتاتے ہیں کہ وہ ٹیکہ لگنے کے 72 گھنٹوں بعد تک بالکل ٹھیک ہیں اور اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہوئے۔

‘کراچی کے سروسز ہسپتال کی ڈاکٹر سید فرحت عباس کہتی ہیں کہ انہیں ویکسینیشن کے 5 روز بعد تک کوئی مضر اثرات نہیں ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button