اہم خبریںپاکستان

سرکاری ملازمین پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں: خواجہ سعد رفیق

لاہور :  خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں، ملازمین کہیں قبضہ نہیں کرنے جا رہے تھے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی ساری قیادت پیشیاں بھگت رہی ہے، پوری قوم دیکھ رہی شہباز شریف دوبارہ جیل میں ہیں، ریلوے کو بہتر کرنے کی کوشش میں 16 ماہ جیل کاٹ آیا، سلمان رفیق نے ہیلتھ سیکٹر کو بہتر کرنے کی کوشش میں 16 ماہ جیل کاٹی۔

ادھر شہباز شریف نے سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کی کمرہ عدالت میں صلح کروا دی۔ خواجہ احمد حسان نے سعد رفیق سے گرم جوشی سے ہاتھ ملایا۔ سعد رفیق نے شہباز شریف کے سامنے خواجہ احمد حسان سے تمام ناراضگیاں دور کرتے ہوئے ہاتھ سینے سے لگالیا۔ سعد رفیق نے چند سکینڈ خواجہ احمد حسان کا ہاتھ سینے سے لگائے رکھا۔ شہباز شریف دونوں رہنماؤں کو تمام باتیں نظر انداز کرنے کا کہتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button