اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ: مارکیز، شادی ہال میں تقاریب پر پابندی سے متعلق درخواست مسترد

اسلام آباد:   اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی سطح کے فیصلوں میں مداخلت سے معذرت کرتے ہوئے مارکیز، شادی ہال میں تقاریب پر پابندی سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے شادی ہال ایسوسی ایشن کی درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شادی ہال ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل پاکستان نے عدالت کو بتایا کہ عوام کی صحت کا معاملہ بہت اہم ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی بناوٹ کیا ہے ؟ جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعظم، ممبر وزرائے اعلیٰ ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ گلگت بلتستان میں جو ہوا وہ امتیازی سلوک ہے، بڑے آدمی کا تو پھر بھی اچھا خیال رکھ لیا جاتا ہے، غریب عوام کو کورونا میں باہر جلسوں میں نکالا گیا، ہمارے ایک بہت اچھے چیف جسٹس کو ہم نے کورونا سے کھو دیا، ہماری پارلیمنٹ سے بہت توقعات ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا سپینش فلو سے 50 ملین لوگ ہلاک ہوئے، کسی کو نہیں پتہ کورونا وائرس کا اگلا شکار کون ہے، وزیراعظم کو تو صحت کی اچھی سہولت ہوگی مگر عوام کو نہیں، وزیراعظم نے اپنا اگلا اجتماع منسوخ کرلیا ہے، وزیراعظم کو تو دوسروں کیلئے مثال ہونا چاہیئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button