اہم خبریںپاکستان

کورونا کے پھیلاؤ میں شدت:وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق، 1502 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:   کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 943 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 753 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 6 ہزار 208، سندھ میں ایک لاکھ 48 ہزار 922، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 285، بلوچستان میں 16 ہزار 41، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 343، اسلام آباد میں 21 ہزار 302 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 652 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button