اہم خبریںپاکستان

عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ ان کا اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ دونوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مشہور پاکستانی گلوکار جواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

ان کے ترجمان نے بتایا تھا کہ جواد احمد نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے تمام مداحوں اور چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ ان کے لیےصحت کی دعا کریں۔

اس سے قبل گلوکار اور سیاستدان ابرارالحق کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ معروف گلوکار رحیم شاہ کا کوروناٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

رحیم شاہ نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔ انہوں نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر کورونا کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button