
احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔
احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو عدالت پیش کیا گیا۔ نیب حکام نے سخت سکیورٹی حصار میں شہباز شریف کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔
دوارن سماعت شہباز شریف نے اپنی صفائی میں خود دلائل دیئے اور کہا کہ میرے فیصلوں سے کاشتکاروں اور قومی خزانے کا بہت فائدہ ہوا، میں نے تین ادوار میں صوبے کی خدمت کی، کبھی ٹی اے ڈی اے نہیں لیا جو سفر کیا جیب سے کیا، جہاز کا خرچ کمرے کا کرایہ بھی خود ادا کیا، ایک دھیلے کہ کرپشن نہیں کی۔




