اہم خبریںبین الاقوامی

عمرے کیلئے 16ہزارسعودی شہریوں کی رجسٹریشن مکمل

مکہ  :   سعودی عرب نے پہلے مرحلے میں 4اکتوبر سے عمرے کیلئے 16ہزار شہریوں اور رہائشیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا،حکام کے مطابق بغیر فیس اعتمرنا ایپ کے ذریعے 16 ہزار افراد کی رجسٹریشن کی گئی۔ حکام کے مطابق ہر روزمسجد الحرام کو دس بار سینی ٹائز کیا جائے گا۔ ہر عمرہ گروپ کی آمد اور واپسی پر سینی ٹائزنگ ہوگی۔ادھرسعودی عرب کے وزیر حج نے کہا کہ 18 سے 65 برس عمر والے افراد کو عمرہ کے جازت نامے جاری ہوں گے ۔سعودی قیادت کی ہدایات کے مطابق ہنگامی حالات میں عمرہ ادا کرنے والوں کو تمام سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button