اہم خبریںبین الاقوامی
معاہدے تک طالبان جنگ بندی قبول نہیں کرینگے :خلیل زاد

واشنگٹن : ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ طالبان نے عندیہ دیاہے کہ تشدد میں کمی کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا جاسکتاہے ،افغان حکومت بھی تشدد میں کمی چاہتی ہے ،اس حوالے سے امریکا بھی ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیارہے ۔ ،ادھر پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں،بدخشاں میں طالبان کے حملے میں پولیس کمانڈر ہلاک ہوگیا،جھڑپوں کے دوران 4 طالبان بھی مارے گئے ،قندوز میں سڑک پرنصب بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ،بم حملے میں ٹریکٹر ٹرالی کو نشانہ بنایاگیا،کیپسا صوبے کے ضلع خوبند میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے این ڈی ایس کے ضلعی سربراہ سکندر خان کو ہلاک کردیا،ہرات میں شدید بد امنی پر 46پولیس افسر برطرف کردئیے گئے ۔




