اہم خبریںبین الاقوامی
بحرین میں ماسک نہ پہننے پر 20 دینار جرمانہ ہوگا

بحرین کی حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 20 دینار جرمانہ کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مقامی افراد اور غیر ملکی شہریوں سے جرمانہ وصول کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات، صنعتی علاقوں اور تجارتی مالز پر اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔



