اہم خبریںبین الاقوامی

بھارت میں دنیا کی طویل ترین سرنگ کی تعمیر

بھارت میں تعمیر کی گئی دنیا کی طویل ترین سرنگ جلد ہی ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی۔ ‘اٹل’ نامی اس سرنگ کی تعمیر سے چین کے ساتھ سرحد تک بھارتی فوجیوں کے پہنچنے کا وقت کم ہوجائے گا۔

یہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے منالی اور لداخ کے علاقے لیہہ کے درمیان فاصلہ 46 کلومیٹر کم کر دے گی جو کہ تقریباً چار گھنٹوں میں طے ہوتا تھا۔ لداخ میں بھارت چین تنازعے کے تناظر میں اس سرنگ کی تعمیر اہم قرار دی جا رہی ہے جو بھارتی فوج کی نقل و حرکت میں مددگار ثابت ہو گی۔

3200 سے کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس سرنگ کا نام سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے نام پر رکھا گیا ہے۔

اس سرنگ کا خیال سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے پیش کیا تھا لیکن 2002 میں اس کی تعمیر کا اعلان اٹل بہاری واجپائی کی حکومت نے کیا۔ اٹل سرنگ منصوبے کا آغاز 2009 میں کیا گیا تھا جبکہ اس کا سنگ بنیاد 28 جون 2010 کو رکھا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button