ہر حال میں مفادات کا دفاع کرینگے
استنبول : ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اردوان نے کہا اپنے ملک کی سلامتی اور اسے زیادہ مضبوط شکل میں آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کیلئے پر عزم قدموں کیساتھ آگے بڑھنا اور کام کرنا جاری رکھیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ سقاریہ میں جو اتحاد، اخوت اور عزم کارفرما تھا وہ آج بھی ہماری ملت کا رہنما ہے ۔