کورونا سے اموات میں کمی: مزید 3 افراد جاں بحق، 3 لاکھ 955 شہری متاثر
اسلام آباد: کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 373 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 955 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 548 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 602، سندھ میں ایک لاکھ 31 ہزار 675، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 862، بلوچستان میں 13 ہزار 401، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 164، اسلام آباد میں 15 ہزار 862 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 389 کیسز رپورٹ ہوئے۔