اسرائیل اور بحرین امن معاہدے کے لیے رضا مند، ٹرمپ کا اعلان

0 28

نیویارک:   متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بعد ایک اور عرب ملک بحرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آج ایک اور تاریخی پیشرفت ہوئی ہے، ہمارے دو بہترین دوست اسرائیل اور بحرین امن معاہدے کے لیے رضا مند ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیا من نیتن یاہو اور بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ بحرین 30 روز کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والا دوسرا عرب ملک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.