عورت ہو یا مرد، ہر زیادتی کے ملزم کو سخت سزا ہونی چاہیے : سنتھیا ڈی رچ

0 30

امریکی خاتون بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے کہا ہے کہ عورت ہو یا مرد، بچہ یا خواجہ سرا، سب کے حقوق کا برابر تحفظ ہونا چاہیے،جب عورت کے تحفظ کی بات آئے توتمام ادارے ایک پیج پرہونے چاہئیں،زیادتی کے ہر ملزم کو سخت سزا ہونی چاہیے ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنتھیا ڈی رچی نے بتایا کہ میرے بارے میں یہ غلط فہمی بھی ہے کہ میں نے پاکستان میں کسی ادارے کیساتھ کام کیا، رحمان ملک کیخلاف ایف بی آئی اور امریکی سفارتخانے کو بھی اطلاع دی ، میں یہاں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی دائر درخواست پروکالت نامہ جمع کرانے آئی ہوں۔

ان کا کہناتھاکہ یہ ایک غلط فہمی ہے کہ میں اتنے سال خاموش رہی،متعلقہ اتھارٹیز کو مطلع کرچکی تھی ، جب بات آپ کے خاندان کی ہوتو اس کی حفاظت کیلئے اقدامات کرنے ہوتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.