سوشل میڈیا پر Remove CCPO ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

0 25

موٹر وے پر اجتماعی زیادتی کاشکار بننے والی خاتون سے متعلق سی سی پی او لاہور کے بیان پر عوام، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے نمائندوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر Remove CCPO ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او کے بیان سے تاثر ملتا ہے جیسے خاتون خود قصور وار ہیں۔ دوسری طرف وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور نے غیر ضروری بیان دیا لیکن غیر قانونی نہیں، میں خود بھی سی سی پی او کے بیان سے اتفاق نہیں کرتا۔ اسد عمر نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کے اس بیان پر کیا قانونی ایکشن لیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.