بہاول پور: نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر اُلٹ گیا

0 29

پنجاب کے ضلع بہاول پور کے قریب نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر اُلٹ گیا، آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر ڈیزل موجود ہے۔

ریسکیو کنٹرول بہاول پور کے مطابق آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد اس سے ڈیزل بہنا شروع ہو گیا ہے۔

فوری طور پر حادثے کے مقام کو سیل کرنے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈیزل سے بھرا یہ آئل ٹینکر کراچی سے لاہور جا رہا تھا کہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے اسے حادثہ پیش آ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.