یورپی یونین کا بیلاروس کے وزیرداخلہ سمیت 31 عہدیداروں پر پابندی کا فیصلہ

0 28

یورپی یونین نے بیلاروس کے وزیر داخلہ سمیت 31 اعلیٰ عہدیداروں پر انتخابی نتائج کے تنازع کے حوالے سے ستمبر کے وسط میں معاشی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے تین سفارت کاروں نے کہا کہ 9 اگست کو منعقدہ انتخابات کے جواب میں اعلیٰ عہدیداروں پر معاشی پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔

یورپی سفارت کار کا کہنا تھا کہ ‘ہم ابتدائی طور پر 14 ناموں پر متفق ہوئے تھے لیکن کئی ریاستوں کا خیال تھا کہ یہ کافی نہیں ہے اور اب ہم دیگر 17 پر بھی پابندی لگانے پر متفق ہوچکے ہیں’۔

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے وزیر خارجہ نے گزشہ ماہ کے آخر میں ہی سفری پابندیوں اور اثاثوں کو منجمد کرنے کی سیاسی منظوری دی تھی لیکن کسی کو نامزد نہیں کیا گیا تھا۔

یورپی یونین کے آج کے اجلاس میں بھی ان پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تفصیلات جاری کیے بغیر کہا گیا کہ بہت جلد ہی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ یورپی یونین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘جلد از جلد پابندی عائد کرنے کے لیے ایک سیاسی عزم اور حتمی ارادہ ہے’۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.