عاصم اظہر نے یوم دفاع کے نغمے کو احساسات قراردے دیا

0 38

لاہور،کراچی  :  گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر کے یومِ دفاع کے موقع پر ریلیز کئے جانے والے نغمے میں محض بول نہیں بلکہ اس میں احساسات شامل ہیں۔ عاصم اظہر نے گانے میں اپنی پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ نغمہ ’’ہرگھڑی تیار کامران ہیں ہم ‘‘صرف بولوں تک محدود نہیں بلکہ اس میں احساسات شامل ہیں ۔واضح رہے کہ اس نغمے کو علی عظمت، علی حمزہ، علی نور اور عاصم اظہر نے گایاہے اور وطن پر قربان ہونے والے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.