افغانستان، سیکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 41طالبان ہلاک،8زخمی

0 30

کابل: افغان صوبہ قندھار اور لغمان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 41طالبان ہلاک اور8زخمی ہو گئے ، بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کر طالبان کے ہلکے اور بھاری اسلحہ کو ضائع کر دیا، دوسری جانب طالبان نے افغان علاقے مین وردک میں سیکیورٹی فورسزکے ایک قافلے کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا اور پھر فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گےا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی جانب سے پیر کو جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق افغان صوبہ قندھار اور لغمان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 41طالبان ہلاک اور8زخمی ہو گئے ۔ صوبہ قندھار میں سرکاری فورسز کے ہاتھوں 25طالبان ہلاک ہوئے جبکہ صوبہ لغمان میں فضائی و زمینی آپریشن میں 16طالبان ہلاک جبکہ 8زخمی ہوئے۔دوسری جانب پیر کی صبح صوبہ میدان وردک میں آئی ای ڈی دھماکے میں افغان سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور طالبان عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔صوبائی پولیس نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔طالبان نے ابھی تک دونوں واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.