صحافی و سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کا مقدمہ درج

0 42

صحافی اور سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی کیچ نجیب پندرانی نے کہا کہ مقدمہ تربت تھانے میں شاہینہ شاہین کے ماموں نے درج کرایا، مقدمہ میں شاہینہ شاہین کے شوہر محراب کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے نائن ایم ایم پستول سے بیوی شاہینہ شاہین پر فائرنگ کی۔ ایف آئی آر کے مطابق شاہینہ شاہین کی لاش اسپتال پہنچا کر ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.