کراچی صورتحال: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی شرکت

0 34

کراچی:  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں انٹر سروسز انٹیلی (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکت کی۔ کراچی سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزراء شبلی فراز، اسد عمر، سیّد علی زیدی، امین الحق، صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ اور سینئیر افسران نے بھی شرکت کی۔ جبکہ وزیراعظم کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم کی حالیہ نقصانات کے ازالے کے لیے وفاق کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر اور معاشی حب ہے۔ اس کے مسائل کا حل باہمی اشتراک سے ممکن ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے آج خوشی ہے وفاقی، پاک فوج اورصوبائی حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.