گلگت بلتستان مسئلہ کشمیر کا بنیادی سٹیک ہولڈر ،شہریار آفریدی

0 23

اسلام آباد: چیئرمین پارلیمنٹری کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان مسئلہ کشمیر کا بنیادی سٹیک ہولڈر ہے اور کشمیر کمیٹی گلگت بلتستان کے مستقبل کے نمائندوں اور قانون سازوں کو بین الاقوامی سطح پر بات چیت کا مستقل حصہ بنائے گی۔ ہندوستان آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں اختلاف رائے کے بیج بونے کے لئے لاکھوں کی سرمایہ کاری کر رہا ہے لیکن ان علاقوں کے عوام دشمن کے تمام مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارکشمیرکمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے گلگت بلتستان کے صحافیوں پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر جی بی جرنلسٹس فورم غلام عباس نے وفد کی قیادت کی جبکہ شبیر حسین ، ابرار حسین اور دیگر وفد کا حصہ تھے ۔ شہریار خان آفریدی نے پاکستان سے محبت اور پیار کے لئے گلگت بلتستان کے عوام کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ جی بی کے لوگ انکے دل سے بہت قریب ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.