حکومت کی بہتر حکمت عملی: اموات میں نمایاں کمی، کورونا سے 4 افراد جاں بحق

0 28

اسلام آباد:  کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 298 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 149 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 300 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 96 ہزار 832، سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 469، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 118، بلوچستان میں 12 ہزار 879، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 903، اسلام آباد میں 15 ہزار 649 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 299 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.