سبی وگردونواح میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ندی نالے سیلابی پانی سے بھر گئے

0 43

سبیؔ سبی وگردونواح میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ندی نالے سیلابی پانی سے بھر گئے ضلعی انتظامیہ کی بندات سمیت ندی نالوں پر کڑی نگاہ عملہ ہائی الرٹ میونسپل کمیٹی بھی حرکت میں آگئی ہنگامی بنیادوں پر صفائی شروع کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سبی وگردونواح میں مون سون بارشو ں کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری رہا بارشوں کے باعث سبی کا گرم موسم خوشگوار ہوا جبکہ کپاس کی فصل پر بھی خوشگوار اثرات آئے بارشوں کے باعث ندی نالے سیلابی پانی سے بھر گئے مون سون بارشوں اور سیلابی صورت حال کو مانیٹرنگ کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن سید آغا فیصل شاہ کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے سیلابی صورت حال کا جائزہ لیا اور بندات سمیت ندی نالوں و دریائے ناڑی پر پانی کی آمد پر کڑی نگاہ رکھی عملے کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کی سبی میں بارش کے بعد مونسپل کمیٹی کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر صفائی شروع کردی گئی سٹرکوں پر کھڑے پانی کو نکالنے کا کام بھی شروع کردیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.