درخت لگانا صدقہ جاریہ اور سنت نبوی ؐہے، ڈپٹی کمشنر زیارت
زیارتؔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن )(ر)مہراللہ بادینی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ کاکڑ ،ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ حسیب کاکڑ ،رینج فاریسٹ افسر نصیب اللہ کاکڑ نے پودالگا کر پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر مون سون شجر کاری کا باقاعدہ افتتاح کیا ،پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر ضلع زیارت میں ایک ہزار اور مون سون شجر کاری مہم میں آٹھ ہزار درخت لگائیں جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور سنت نبوی ؐہے ،ہر فرد ایک درخت ضرور لگائیں اور شجر کاری مہم کا کامیاب کرنے کے لیے کردار ادا کریں ،درخت لگانے کے ساتھ درختوں کی آبیاری بھی ضروری ہے ،درخت زمین کا زیور ہیں ،درخت زمین کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں زمین کو کٹاو سے روکتے ہیں ،درخت ماحول پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں،زیارت کے خوبصورت صنوبر کے جنگلات کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔