نصیر آباد کے مختلف علاقوں میں بارش ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے

0 29

ڈیرہ مراد جمالیؔ نصیر آباد کے مختلف علاقوں میں بارش نشیبی علاقے زیر آب آگئے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں بارشوں کا پانی تالابوں کا منظر پیش کرنے لگا پانی محلوں اور گھروں میں داخل ہوگیا شہر کی مختلف مارکیٹوں میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے تاجربرادری سمیت عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے بارشوں کا پانی نکالنے کے لیے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقوں ڈیرہ مراد جمالی منجھوشوری چھتر میرحسن سمیت دیگر علاقوں میںمون سون کی گزشتہ شب ہونے والی موسلادھار برسات سے علاقہ جھل تھل بن گیا نصیر آباد میں گزشتہ شب ہونے والی موسلادھار برسات نے علاقے کو جھل تھل بنا دیا نشیبی علاقے زیر آب آگئے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں بارشوں کا پانی تالابوں کا منظر پیش کرنے لگا ڈیرہ مراد جمالی شہر کہ اہم تجارتی مراکز میں جیلانی مارکیٹ دریائے مارکیٹ کا منظر پیش کرنے لگا،جبکہ اناج منڈی، مین قومی شاہراھ بازار کے علاقے زیر آب اگئے کاروباری زندگی مفلوج جبکہ میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر سے برسات کا پانی نکالنے میں مصروف رہا ،جیلانی مارکیٹ کے تاجر برادری شہریوں نے کہا کہ موسلادھار برسات کی وجہ سے گھروں مارکیٹیں میں سیوریج سسٹم نا ہونے سے پانی ہمارے دکانوں میں داخل ہو گیا جبکہ شہر میں سیوریج سسٹم مکمل نا ہونے سے پورا علاقہ جھل تھل بن گیاتاجر برادری اور عوام نے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد حافظ محمد قاسم کاکڑ ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی ازاد خان گرانی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر کے تمام سیوریج سسٹم کو بحال کر کے شہریوں کو برسات کے بعد ہونے والی تلابوں اذیت کی صورتحال بہتر بنا کر ہمیں نجات دلائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.