حب،کھرکھیڑا چیک پوسٹ پر گڈانی کسٹم کی کارروائی، لاکھوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

0 31

حبؔ کھرکھیڑا چیک پوسٹ پر گڈانی کسٹم کی کارروائی، لاکھوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلکٹر کسٹم طاہر قریشی کو خفیہ اطلاع ملی کہ کوئٹہ سے کراچی جانیوالی ہینو ٹرک کے ذریعے غیر ملکی سامان اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے کلکٹر کسٹم طاہر قریشی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کلکٹر پروینٹیو علی حیدر نے ،سپریٹنڈنٹ عبدالطیف شر پروینٹو کسٹم موبائل اسکواڈ کھرکھیڑا کو اطلاع دی جس پر سپریٹنڈینٹ نے ایک ٹیم تشکیل دی اور اسٹاف کھرکھیڑا ایونٹ پر الرٹ کردیا اور کوئٹہ سے کراچی آنے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ سخت کردی چیکنگ کے دوران کراچی آنے والی ٹرک نمبر ( PT 3551)سے لاکھوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کرکے ٹرک اپنی تحویل میں لے لی جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش شروع کردی کلکٹر کسٹم طاہر قریشی کے مطابق برآمد شدہ سامان کی مالیت لاکھوں روپے ہے انہوں نے کہاکہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہرممکن قدم اٹھایا جائے گا اور کسی کو بھی غیرقانونی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.