کمشنر نصیرآبادعابد سلیم قریشی کی زیرصدارت ریپڈرسپانس فورس کا اجلاس منعقدہوا
نصیر آباد :۔ کمشنر نصیرآبادعابد سلیم قریشی کی زیرصدارت ریپڈرسپانس فورس کا اجلاس منعقدہوا اجلاس میں ایڈیشنل کمشنراعجازاحمد،اسسٹنٹ کمشنر ظفرعلی بنگلزئی،ڈاکٹررفیق گھنیو،ڈاکٹرزبیراحمدکھوسہ،ڈاکٹرعبدالغفارسولنگی،ڈاکٹرنیازلاشاری،خالدحسین گولہ شریک تھے اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے سے مجموعی صورتحال اورکئے گئے اقدامات کے متعلق تفصیل سے بحث و مباحثہ کیا گیا ڈاکٹررفیق احمد گھنیونے کمشنر نصیرآباد کوکورونا وائرس سے متعلق کئے گئے اقدمات کے حوالے سے انہیں تفصیل سے بریفنگ دی کمشنر نصیرآبادعابد سلیم قریشی نے آرآرایف کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے کہاکہ تمام اضلاع سے تفصیلات کے حصول کیلئے اقدامات کومزید موثرانداز میں بنایا جائے تاکہ مخصوص تفصیلات پر ایکشن لیا جاسکے انہوں نے کہاکہ نصیرآباد ڈویژن کوکورونا وائرس سے بچانے کیلئے جو اقدامات کرنے کی گنجائش ہوگی اس کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی انہوں نے کہاکہ جیکب آباد میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنا تشویشناک عمل ہے ضلع جعفرآباداورضلع صحبت پور کی سرحدیں بھی سندھ کے ساتھ ملتی ہیں جس پر کڑی نگرانی کی جائے تاکہ یہاں کی عوام کو اس وباء سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے عوام کے تعاون کے بغیرکوئی بھی کامیابی نہیں سمیٹی جاسکتی عوام حکومتی اقداما ت پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں گھروں سے باہرنکلتے وقت ماسک کے استعمال کریں کیونکہ اکثراوربیشترلوگ بازاروں میں ماسک کے استعمال کے بغیر گھومتے ہیں جس سے وہ کوروناوائرس کا شکارہوسکتے ہیں ہم عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کریں تاکہ وہ خود بھی محفوظ رہیں اور دیگر عوام کی زندگیوں کے لئے بھی خطرہ نہ بنیں۔