ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی کی زیر صدارت علماء کرام کا اجلاس منعقد ہوا

0 27

دُکی:۔ ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی کی زیر صدارت علماء کرام کا اجلاس منعقد ہوااجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر دکی سید اسد شاہ، تحصیلدار دکی سردار عبدالمجید جوگیزئی،علماء کرام مولانا دوست محمد زیاروی،مولوی عبداللہ اور دیگر پیش امام نے شرکت کی۔اجلاس میں صدر پاکستان کی جانب سے مساجد اور نمازیوں کے لئے جاری کئے گئے بیس نکاتی ایجنڈے پر علماء کرام نے یقین دہانی کروائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی نے کہا کہ کورونا مرض احتیاطی تدابیر اختیار کئے بغیر ختم نہیں ہوسکتا، مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے نمازوں کا اہتمام کیا جائے، علماء کرام صدر پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے بیس نکاتی ایجنڈے کو مکمل طور پر یقینی بناتے ہوئے مسجدوں میں قالین نہ بچائیں اور تمام حفاظتی اقدامات کو عملی جامعہ پہنائیں،انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی وبائی مرض ہے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے بلوچستان میں کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے حکومت بلوچستان نے بغیر ماسک کے گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کی ہے کوئی بھی شہری بغیر ماسک پہنے باہر نہ نکلیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.