بلوچستان میں کورونا کیسز721 جبکہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز، 227 مریض جاں بحق

0 25

بلوچستان میں کورونا کیسز721 جبکہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز، 227 مریض جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 3 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 256 ہوگئی، خیبر پختونخوا میں کورونا سے اموات کی تعداد 89 ہوگئی، سندھ میں 78، پنجاب 73، بلوچستان 10 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 3 ، 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایک لاکھ سے زائد ٹیسٹ

اب تک ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ 38 ہزار 147 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور اب تک 2 ہزار 755 مریض صحت یاب ہوگئے جبکہ 127 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک میں کورونا کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے جہاں مصدقہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 46 ہے۔ سندھ میں 4232، خیبرپختونخوا میں 1708 جب کہ بلوچستان میں 721 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 307، اسلام آباد میں 223 اور آزاد کشمیر میں 55 ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.