چین،ہی لانگ جیانگ میں نوول کروناوائرس کے6نئے کیسز کی تصدیق

0 31

ہاربِن(شِنہوا)شمال مشرقی چین کے صوبہ ہی لانگ جیانگ کے صوبائی صحت کمیشن نے کہاہے کہ صوبہ میں نوول کروناوائرس کے مقامی سطح پر ترسیل کے6نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ درآمدی مصدقہ کیسز میں کوئی اضافہ نہیں کمیشن نے اتوار کے روز کہا کہ ہفتہ تک صوبہ میں نوول کروناوائرس کے377مصدقہ درآمدی کیسز کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں جبکہ 2ہزار93قریبی رابطہ کاروں کا پتہ لگایا گیا جن میں سے 935تاحال طبی نگرانی میں ہفتہ کے روز ہی لانگ جیانگ میں مقامی سطح پر ترسیل کے بغیر علامات والے 4نئے کیسز سامنے آئے جبکہ بغیر علامات والے کسی درآمدی مریض کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی،صوبہ میں ہفتہ کے روز تک بغیر علامات والے 40درآمدی مریض سامنے آچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.