بلوچستان میں شہریوں کا ناک اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار

0 41

کوئٹہ : حکومت بلوچستان نے شہریوں کاناک اورمنہ ڈھانپنا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا اس سے وبا کا پھیلاؤ روکنے میں مددملے گی تاہم خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں کا ناک اورمنہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ، شہری ہرصورت ماسک کااستعمال کریں۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کسی کپڑے،مفلریاچادرسے بھی منہ ڈھانپناضروری ہو گا، ناک اورمنہ ڈھانپنیسے وبا کا پھیلاؤ روکنے میں مددملے گی اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.