این سی او سی سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بن چکا ہے، برطانوی ہائی کمشنر

0 49

اسلام آباد: برطانو ی ہائی کمشنر کرشچن ٹرنر نے کہا ہے کہ این سی او سی ملک کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بن چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانو ی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر این سی او سی کے ڈائیریکٹر نے انہیں کرونا وائرس سے متعلق کوششوں اور کاوشوں پر بریفنگ دی۔برطانو ی ہائی کمشنر نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں ڈیٹا بہترین انداز میں مرتب کیا گیا ہے، اس وقت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ملک کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بن چکا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر سینٹر پولیو کا بھی ڈیٹارکھتا تھا، اب کرونا وائرس کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا، کرسچن ٹرنر نے کہا کہ مجھے فخر ہے اس نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی برطانیہ نے مدد کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.