ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے

0 35

سبی 16اپریل :۔ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کے تعاون سے ضلع سبی میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے انہوں نے کہا کہ جتنے بھی کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے سیمپل بھجوائے گئے تھے سب کی رپورٹ منفی آئی ہے سوشل میڈیا پر کچھ خبریں غلط فہمی کی بنیاد پر گردش کر رہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے ان من گھڑت خبروں سے عوام بلکل پریشان اور خوفزدہ نہ ہوں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کوشش کریں جیسا پہلے گھروں میں رہ کر کرونا وائرس کو شکست دی ہے اسی طرح کچھ روز اور لاک ڈاون پر عمل درآمد کرکے مکمل طور پر کرونا وائرس کو شکست دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.