کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں

0 31

لورالائی16اپریل: ۔کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ،عوامی فلاح و بہبود کی اسکیمات کی تکمیل اور کام کے معیار پرسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز محکمہ بی اینڈ آر کے توسط سے جاری ترقیاتی اسکیمات کے بارے میں بی اینڈ آر لورالائی کے انجینئر محمد انور لونی کی بریفنگ کے دوران کیا۔ کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے شہربھر میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیمات کا معائنہ بھی کیا جن میں ٹی ٹی سی محلہ زیر تعمیر سٹرک ،اریگیشن کالونی زیر تعمیر سکول ،خان صدیق گلی زیر تعمیر سیوریج نالیاں ودیگر جاری ترقیاتی کام اور پٹھان کوٹ واٹر سپلائی سکیم شامل ہے اس موقع پر ڈویلپمنٹ آفیسر ڈاکٹر اللہ دتہ ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی محمد زہری ،لوکل گورنمنٹ انجینئر خالد ،محکمہ بی اینڈ آرانجینئر محمد انور لونی ،محکمہ انفارمیشن محمودبلوچ اور دیگر آفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے کمشنر ژوب ڈویژن نے کہا کہ تعلیم و صحت کے شعبے کے علاوہ سڑکوں اور دیگر تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والی فرموں کو کام کا معیار بہتر بنانے کیلئے توجہ دینی ہوگی ناقص میٹریل اور غیر معیاری کام کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کی اسکیموں کی پراگریس پربھر پور توجہ دی جارہی ہے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کی جائے تاہم بعض بڑے منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراءمیں تاخیر سے کچھ اسکیموں میں تاخیر ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.