اسسٹنٹ کمشنر سید اسد شاہ نے سلاٹر ہاوس میں جانور زبح نہ کرنے اور گرانفروشی پر قصائی کی دُکانوں پر چھاپہ مارا تفصیلات

0 31

دُکی16ُٓاپریل :۔ اسسٹنٹ کمشنر سید اسد شاہ نے سلاٹر ہاوس میں جانور زبح نہ کرنے اور گرانفروشی پر قصائی کی دُکانوں پر چھاپہ مارا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دکی سید اسد شاہ، تحصیلدار سردار عبدالمجید جوگیزئی اور نائب رسالدار ملک محمد اشرف شادوزئی نے سلاٹر ہاوس کی بجائے گندگی میں جانور زبح کرنے اور سرکاری نرخنامے سے زیادہ رقم پر گوشت فروخت کرنے والے قصایوں کے خلاف کارروائی کی گئی،متعدد قصائیوں پر جرمانے بھی عائد کئے گئے ،جبکہ ایک دکان کو سیل کر دیا گیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دکی سید اسد شاہ نے کہا کہ عوامی شکایات پر قصائیوں کے خلاف کارروائی کی گئی،قصائی بیمار اور مضر صحت جانوروں کو گندگی پر ذبح کرکے لوگوں کو مضر صحت گوشت دیتے ہیں جس کی شکایت عوام نے کی تھی اور قصائی چھوٹا گوشت سرکاری نرخ نامہ کے مطابق 750 روپے فروخت کرنے کی بجائے 1000 روپے پر فروخت کر رہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر دکی سید اسد شاہ نے مزید کہا کہ کسی کو منافع خوری گرانفروشی اور زخیرہ اندوزی کی قطعی اجازت نہیں دیں گے، آج کے بعد جو قصائی سلاٹر ہاو¿س کے علاوہ کہیں باہر جانور ذبح کرتے ہوئے پایا گیا تو اسکو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا اور اس کو جیل بھی ہوگی اور نرخنامے کی پاسداری نہ کرنے والوں کو 50 ہزار روپے جرمانہ اور جیل ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.