چین ،صوبہ ہی لونگ جیانگ میں نوول کرونا وائرس کے 56 مریضوں کی تصدیق

0 28

ہاربن(شِنہوا)شمال مشرقی چین کے صوبہ ہی لونگ جیانگ کے مقامی محکمہ صحت نے کہاہے کہ نوول کرونا وائرس کے 56نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی صوبائی صحت کمیشن نے پیر کے روز کہاہے کہ تمام مریضوں میں سے7مریض مقامی سطح پر ترسیل کے ہیں جبکہ 49 درآمدی ہیں، یہ درآمدی مریض چین کے شہری ہیں جو روس سے واپس آئے ہیں، درآمدی مصدقہ مریضوں میں سے 27افراد میں پہلے علامات ظاہر نہیں ہوئیں کمیشن نے مزید کہا کہ اتوار تک صوبہ میں نوول کرونا وائرس کے کل 247مصدقہ درآمدی مریضوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں جبکہ 1 مریض کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔کمیشن کے مطابق صوبہ میں اتوار کے روز بغیر علامات والے8درآمدی مریضوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد اتوار تک اس طرح کے کل مریضوں کی تعداد 118ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.