چین، شنگھائی میں نوول کروناوائرس کے11نئے درآمدی مریضوں کی تصدیق
شنگھائی (شِنہوا)شنگھائی کے میونسپل صحت کمیشن نے کہاہے کہ اتوار کے روز شہر میں نوول کروناوائرس کے مدی مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔صحت کمیشن نے بتایا کہ ان مریضوں میں سے 9مریض روس سے آنے والی ایک ہی پرواز پر سوار تھے باقی 2مریض امریکہ اور برطانیہ سے آئے ہیں، یہ تمام چینی شہری ہیں۔ان مصدقہ مریضوں کے ساتھ پروازوں کے اندر قریبی رابطے میں رہنے والے کل 90 افراد کو قرنطینہ میں منتقل کر دیا میونسپل صحت کمیشن نے کہاہے کہ اتوار تک شنگھائی میں 279درآمدی مریضوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں جبکہ 36مشتبہ درآمدی مریض قرنطینہ میں اتوار کے روز مقامی سطح پر ترسیل کاکوئی نیا مریض سامنے نہیں آیاجبکہ شنگھائی میں نوول کروناوائرس کے 8مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا اتوار تک میونسپلٹی میں مقامی سطح پر ترسیل کے 7ہلاکتوں سمیت339مصدقہ مریضوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔