اہم خبریںبین الاقوامی

دنیا بھر کے عازمین حج کی منصوبہ بندی سے گریز کریں، سعودی عرب

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کے وزیربرائے حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے سبب غیر یقینی کی صورتحال ہے لہذا عازمین حج فی الحال حج کی منصوبہ بندی سے گریز کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی متعلقہ وزارت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب صورتحال واضح نہیں تاہم عوام کو انتظامات اوت تازہ ترین صورتحال کے متعلق آگا کیا جائے گا۔وزیرِ حج نے ہدایت کی مسلمان حج پر آنے کیلئے فی الحال موجود حالات کے بہتر ہونے کا انتظار کریں اور جب تک حالات کے مطابق فیصلہ نہ ہوجائے تب تک تیاریاں شروع نہ کریں۔قبل ازیں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اس سال بیرون ممالک سے مسلمانوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں مل سکے گی تاہم بعد میں سعودی سفارتخانے نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حج ہوگا لیکن حجاج کو سعودی عرب جانے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا پڑے گا اور صحتمند لوگ ہی حج کیلئے جاسکیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button