اہم خبریںکھیل

کورونا ،قومی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی جانب سے گھروں میں ہی رہتے ہوئے ٹیبل ٹینس ڈے منانے کی درخواست

اسلام آباد (این این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر قومی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی جانب سے گھروں میں ہی رہتے ہوئے ٹیبل ٹینس ڈے منانے کی درخواست کی گئی ہے۔پاکستان کی طرح دنیا بھر میں ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے 6 اپریل کو منایا جائیگا جس پر کھلاڑیوں کی جانب سے عوام کو درخواست کی گئی کہ ٹیبل ٹینس کھیلنے کے شوقین گھروں میں ہی اپنی وڈیوز بنائیں اور دنیا کو سوشل میڈیا کے زریعے دکھائیں۔کھلاڑی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ہمیں گھروں میں رہتے ہو ئے ٹیبل ٹینس کھیلنا ہے۔ٹیبل ٹینس کھلاڑی نیشنل جونئیر چمپئن پرنیازمان کا کہنا ہے کہ گھروں میں کھیل کر یہ پیغام دیا جا سکتا ہے کہ ان دنوں گھر میں ہی رہنا ضروری ہے، فیملی کے ساتھ یا انفرادی طور پر کھیلنے کی ویڈیوز بنا کر دنیا کو بتائیں کہ آپ گھر پر ہیں۔دوسری جانب انٹر نیشنل کھلاڑی کاشف رزاق نے کہا کہ ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے کا یہی پیغام ہے کہ گھروں میں رہیں محفوظ رہیں۔پاکستانی ٹیبل ٹینس ٹیم کی کوچ صبا وارث نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائوکے لیے کھلاڑیوں کو ترغیب دے رہے ہیں کہ گھروں میں ٹریننگ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button