جے شاہ بلا مقابلہ دوسری مدت کیلئے آئی سی سی چیئرمین منتخب
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جے شاہ کو دوسری مدت کے لیے چیئرمین منتخب کرلیا۔
آئی سی سی بورڈ نے جے شاہ کی تقرری کی تصدیق کر دی، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ جے شاہ بلامقابلہ دوسری مدت کے لیے چیئرمین بنے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق جے شاہ کی چیئرمین کے لیے تجویز بالی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں ڈائریکٹرز نے دی۔
