اہم خبریںبین الاقوامی

خامنہ ای کی دولت کو کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے استعمال کیاجائے ،امریکا

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹاگوس نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی امریکا پر تنقید پرمبنی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی لیڈر جھوٹ بولنا اور چوری کرنا بند کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے س بیان کے رد عمل میں کہی جس میں انہوں نے امریکا پر ایران میں کرونا وائرس کے معاملے پرطبی دہشت گردی کا الزام عاید کیا تھا۔اورٹاگوس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ اگر ایرانی حکومت کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے تو وہ خامنہ ای کے قائم کردہ فنڈ سے اربوں کی رقم حاصل کرسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پابندیوں کا نہیں بلکہ ایرانی رجیم کا اپنا معاملہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button