اہم خبریںبین الاقوامی
ترک شہری صرف ناگزیر حالات میں اسپتال جائیں، طیب ایردوآن

انقرہ (این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے ترک شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسپتالوں کا رخ صرف انتہائی ناگزیر حالت میں کریں۔ کرونا کی وباء سے بچنے کا وحد راستہ یہ ہے کہ ہرشخص خود کو قرنطینہ میں منتقل کردے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر کا کہنا تھا کہ کرونا کی وباء کے علاج کے لیے اسپتالوں میں گنجائش اور طبی سہولیات اتنی نہیں کہ ہر مریض کا علاج کیا جاسکے۔ ترک صدر طیب ایردوآن نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے قومی فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔دوسری جانب ترکی میں 39 مقامات پر قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ترکی میں اب تک 168 افراد کرونا کی وباء سے ہلاک ہوچکے ہیں۔




