اہم خبریںپاکستان

میڈیا کی ترقی،ورکرز کی فلاح اور اس صنعت سے وابستہ مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میڈیا کی ترقی،ورکرز کی فلاح اور اس صنعت سے وابستہ مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے۔اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اے پی این ایس ،سی پی این ای اور پی بی اے کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ میڈیا کی ترقی،ورکرز کی فلاح اور اس صنعت سے وابستہ مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کیلئے واضح ہدایات ہیں۔انہوںنے کہاکہ پوری کوشش ہے کہ ادائیگیوں کا معاملہ جلدحل کر لیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button