اہم خبریںبین الاقوامی
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے ناگہ بل میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔
بھارتی فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا اور گھر گھر تلاشی لی۔
قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی، آخری اطلاعات تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے تینوں نوجوانوں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا۔




