اہم خبریںپاکستان

بھارت افغانستان میں ہمیشہ سے تخریب کار کا کردار ادا کرتا رہا : صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں ہمیشہ سے تخریب کار کا کردار ادا کرتا رہا ہے کیونکہ وہ پاکستان کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتا ہے۔

صدر مملکت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امن واستحکام علاقائی استحکام کے لئے ناگزیر ہے اور پاکستان کو خصوصاً اس سے بھرپور فائدہ حاصل ہوگا۔

صدر عارف علوی نے اس امر کا اظہار کیا کہ تمام افغان دھڑے اتفاق رائے سے اپنے مسائل پُرامن طریقے سے حل کریں گے۔

پاکستان کے خلاف بعض افغان رہنماؤں کی طرف سے لگائے گئے حالیہ الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی افغان امن اور مفاہمتی عمل پر اپنے واضح موقف کااعادہ کر چکا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین پر پینتیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button