کورونا سے تباہی،نیویارک میں جگہ کم پڑگئی، لاشوں کر ٹرکوں میں رکھا جانے لگا

0 29

نیویارک: کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا کے شہر نیویارک کے مردہ خانوں میں لاشوں کو رکھنے کے لیے جگہ کم پڑجانے کے بعد لاشوں کو سڑک پر کھڑی ٹرکوں پر رکھنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔امریکا میں 30 اپریل کی صبح تک کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 61ہزار تک جا پہنچی تھی اور وہاں پر متاثرین کی تعداد ساڑھے 10 لاکھ تک جا پہنچی تھی۔امریکا میں کورونا سے سب سے زیادہ ریاست نیویارک متاثر ہوئے ہے، جہاں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے جب کہ وہاں 30 اپریل کی صبح تک ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار تک جا پہنچی تھی اور ریاست کا دارالحکومت نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہے۔نیویارک شہر میں کورونا وائرس کی وبا سے بہت زیادہ ہلاکتیں ہونے کی وجہ سے مقامی انتظامیہ نے خصوصی مردہ خانوں کا انتظام بھی کیا تھا جب کہ کورونا میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی تھیں۔تاہم اس باوجود نیویارک شہر کے بڑے مردہ خانوں میں بھی لاشیں رکھنے کے لیے جگہ کم پڑگئی تو مردہ خانوں کی انتظامیہ نے کرائے پر ٹرک حاصل کرکے انہیں سڑک پر کھڑا کرکے ان میں لاشیں رکھنے کا سلسلہ شروع کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.