بختاور بھٹو زرداری نے دونوں بیٹوں کی تصویر شیئر کردی
سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے دونوں بیٹوں کی تصویر شیئر کی ہے۔
بختاور بھٹو زرداری اپنے دونوں بیٹوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس خود چلاتی ہیں
بختاور اور محمود نے اس تصویر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اسٹوری پر بھی ری شیئر کیا ہے۔ اس تصویر میں بختاور بھٹو کا بڑا بیٹا، میر سجاول کا بڑا بھائی، چھوٹے بھائی کے جھولے کے پاس کھڑا ہے جبکہ میر سجاول سو رہا ہے اور اُس کا چہرہ دوسری جانب ہے۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کے دو بیٹے ہیں، بڑا بیٹا میر حاکم محمود چوہدری 10 اکتوبر 2021 جبکہ میر سجاول محمود چوہدری 5 اکتوبر 2022 کو پیدا ہوا تھا۔